صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد واتداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(وقائع نگار) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-ذرائع کے مطابق ستو کتلہ کے علا قہ ویلنشیا ٹا ؤ ن میں سابق کر کٹر عا صم خا ن عا صم کے گھر سے چو ر 5لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقدی اور دیگر گھر یلو سا ما ن لے کر فر ار ہو گئے۔ ٹاؤن شپ میں حنیف کے گھر سے تین ڈاکو 2لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،ڈیفنس سی میں نو ید کے گھر سے تین ڈاکو 4 لاکھ کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مسلم ٹا ؤ ن میں ملک شہبا ز سے دو ڈاکو ؤں نے 1لاکھ ،نو اب ٹاؤن میں عمران سے 90ہزار،کاہنہ میں سجا د سے 50ہزار،شاہدرہ میں علی رضا کے گھر سے1لا کھ 28ہزار،شفیق آ با د میں شا ہد سے30ہزار،سند رمیں با بر سے 40ہزار اورمسلم ٹاؤن میں فیاض سے 40ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔علاوہ ازیں ما ڈل ٹاؤن سے یا سر ، ڈیفنس سی سے اجمل،شیر ا کوٹ سے روف، اسلا م پو رہ سے با بر بٹ،اور شاہدرہ ٹاؤن سے اکبر کی مو ٹر سائیکلیں اورلو ئر ما ل سے احمد،منا واں سے غلا م عبا س ،کجر پو رہ سے فیر وز،ٹبی سٹی سے فر ید ،گا رڈن ٹا ؤ ن میں جہا نز یب کی گا ڑیاں چوری کر لی گئیں۔