قسمت بیگ کوقتل کرنے والے شوٹروں کونہیں جانتا،ملزم مزمل

قسمت بیگ کوقتل کرنے والے شوٹروں کونہیں جانتا،ملزم مزمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)شوٹروں کو کوئی نہیں جانتا۔ اداکارہ قسمت بیگ کوقتل کروانے والے ملزم مزمل نے پولیس کو بتایا کہ وہ خودبھی شوٹروں کو نہیں جانتا چونکہ اس نے دبئی کے ایک بندے کو قسمت بیگ کو اپاہج بنانے کے لیے پیسے دیے تھے شوٹروں کا انتظام اسی نے کیا تھا جبکہ سی آئی اے پولیس کے مطابق شوٹروں کو ٹریس کر لیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس کی تفتیش ایک جگہ جا کر رک گئی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس تاحال اصل شوٹروں کو گرفتار نہ کر سکی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں مگر کامیابی نہیں ہو رہی جبکہ قسمت بیگ قتل کے مرکزی ملزم رانا مزمل بیگ کا کہنا ہے کہ وہ شوٹروں کو نہیں جانتا نہ ہی اس نے ان کو دیکھا ہے اس نے سارے معاملات دبئی میں موجود ایک اشتہاری سے طے کیے تھے جس نے شوٹر بجھوائے تھے جنہوں نے قسمت بیگ کو قتل کیا تھا اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ قتل لین دین کے تنازع کا نتیجے تھا تفتیش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -