اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،حیدراشرف

اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،حیدراشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر ک خلاف سخت کریک ڈاؤن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ہر تھانے کی بیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ہر تھانے کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر سنگین مقدمات میں ملوث عادی مجرمان پر ریڈ کئے جائیں ۔شہر میں جواریوں ، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دفتر ایس پی ماڈل ٹاؤن میں ماہ نومبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائی کے جائزہ اجلاس میں صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایس پی آپریشن و انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک اور کاشف اسلم ، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ، اپر سباڈینٹس اور محافظوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں12ربیع الاول کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات کے حوالہ سے منتظمین سے مل کر سکیورٹی معاملات طے کریں۔جو آفیسر شہرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی نہیں کرے گا وہ آفیسر لاہور پولیس کا حصہ نہیں رہ سکتا ۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ناقص کارکردگی اور جرائم کی شرح میں اضافے پرافسروں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی، نیز بعض افسروں کومختلف سزائیں سنائیں اورشوکازنوٹس دئے ۔

مزید :

علاقائی -