قصور:2ڈاکو اپنے ساتھیوں کے فائرنگ سے ہلاک ،2فرار ہونے میں کامیاب
قصور(بیورورپورٹ)بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 19سے زائد سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ دو خطرناک ڈاکو تنویر عرف تنویری اور محسن عر ف محسنی پتوکی کے علاقہ پل ڈنڈیانوالہ کے قریب دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ دو ملزم فرار ہو گئے۔ قصور پولیس کے مطابق گزشتہ شب کا رپر پھولنگر سے پتوکی جانے والے عبدالرزاق بھٹی ایڈووکیٹ نے15نمبر پر پولیس کو اطلاع دی کہ سینچری پیپر مل کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکو ایک مسافر بس کو لوٹنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مسلسل فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی کا پیچھا کر رہے ہیں اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی رانا محمدمختار نے ہمراہ ملازمین پل ڈنڈیانوالہ پر ناکہ بندی کی کچھ دیر بعد آنے والی دو موٹرسائیکلوں پر چار سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے مگر پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا۔ملزمان پولیس پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے تقریباَ ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر پولیس کو دو ملزمان شدید زخمی حالت میں ملے جواپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بس ڈکیتی کو ناکام بنانے اورخطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت پر سماجی حلقوں نے قصور پولیس کو خراج تحسین بھی