مفاد عامہ کے271قوانین پاس کر کے ریکارٖ ڈقانون سازی کی،رانا اقبال
لاہور(نمائندہ خصوصی ) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر تربیت افسران کے 50رکنی وفد نے فیڈرل گورنمنٹ آف پاکستان کے سینئر آفیسر سعد ایس خان کی قیادت میں اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ حکومت پنجاب ، وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں صوبے کی معاشی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ موجودہ اسمبلی نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گزشتہ اور موجود ہ دور کی سپیکر شپ میں اسمبلی نے زراعت ، صحت ، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں مفاد عامہ سے متعلق271قونین پاس کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اخلاق اور کردار سے عوام متاثر ہونے چاہیءں۔سپیکر نے کہا کہ سول سرونٹس کو سیاسی وابستگی سے با لا تر ہو کر، حکومت کے ساتھ وفاداری اور خلوص سے کام کرنا چاہئے۔عوامی مسائل میں دلچسپی لے کر ان کے مسائل حل کرنا عبادت ہے۔ وفد کے شرکاء نے متعدد سوالات کیے جن کے سپیکر نے تسلی بخش جوابات دیئے۔اراکین اسمبلی کی اجلاس میں حاضری کے سوال پر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وہ 1993 سے اسمبلی کے ممبر ہیں۔ وہ ملک میں موجود ہوں تو کبھی اجلاس سے غیر حاضرنہیں ہو ئے ۔
رانا اقبال