بلاول نے یوم تاسیس کی تقریبات کی کوریج پر بیٹ رپورٹرز کا شکریہ ادا کیا

بلاول نے یوم تاسیس کی تقریبات کی کوریج پر بیٹ رپورٹرز کا شکریہ ادا کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شہزاد ملک سے ) بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس لاہور میں پہلی باقاعدہ پریس کانفرنس اور انتہائی خوشگوار انداز وہ سب ’’ بیٹ رپورٹرز ‘ ‘ کی نشستوں پر خود چل کر آئے ان سے مصافحہ کیا اور ان کا پیپلز پارٹی کی سات روزہ یوم تاسیس کی تقریبات کی بھرپور کوریج کرنے پر باقاعدہ شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاست دان اور میڈیا دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا نے بھرپور انداز میں ہمارے پروگراموں کی بھرپور کوریج کی اور ہماری آواز کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہے کہ اس دوران آپ لوگوں کو میری سیکورٹی کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنا بھی رہا ہو گا لیکن آپ کو علم ہے کہ یہ لوگ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر میری حفاظت کرتے ہیں جس پر میں ان کا بھی شکر گذار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اب میں نے لاہور میں ہی رہنا ہے اور آپ لوگوں کے سال ملکر ہی نیو ائر نائٹ بھی منانی ہے جس پر میڈیا نے ان سے مذاق میں کہاکہ آپ اپنے گھر کے سامنے ہمارے گھر بھی بنا دیں جس پر انہوں نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بنوادوں گا ۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ان بیٹ رپورٹرز کے ساتھ سیلفیا بھی بنوائیں اور ان سے کہا کہ آپ میرے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی بنوائیں آج میں نے آپ لوگوں کو خصوصی طور پر اپنے ساتھ کھانا کھانے اور آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مدعو کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے بعض ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کی جانب سے ان کے چینلز کو بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے کہا کہ آپ سب سے تفصیلات حاصل کریں اور میری طرف سے اس کی بھرپور مذمت جاری کریں ۔

مزید :

علاقائی -