وکیل غلطی کرے تو سپریم کورٹ بارتک کوئی نہیں دیکھتا،چیف جسٹس
کراچی (این این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجسٹریٹ اگر غلط فیصلہ کرتا ہے تو سینئر جج اسے درست کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی وکیل غلطی کرے تو سپریم کورٹ بارتک کوئی اسکی غلطی نہیں دیکھتا۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تمام ڈسٹرکٹ کورٹ کو ایک ہی جگہ منتقل کریں جس کے لیے شاندار بلڈنگ کا قیام جلد عمل میں آنے والا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سٹی کورٹ میں جناح آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ مجسٹریٹ اگر غلط فیصلہ کرتا ہے تو سینئر جج اسے درست کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی وکیل غلطی کرے تو سپریم کورٹ بارتک کوئی اسکی غلطی نہیں دیکھتا ۔
چیف جسٹس