جکارتہ ،64شدت کا زلزلہ ،52افراد ہلاک ،درجنوں ملبے تلے دب گئے

جکارتہ ،64شدت کا زلزلہ ،52افراد ہلاک ،درجنوں ملبے تلے دب گئے

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این) انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبے آچے میں زیرِ سمندر زلزلے کے باعث 52 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ خیال کیا جا رہا ہے کہ درجنوں افراد ابھی بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔سماترا جزیرے کے علاقے سگلی کے قریب آنے والے اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انڈونیشیا کی میٹرولاجیکل ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث سونامی آنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ آچے صوبے میں 2004 میں زیرِ سمندر شدید زلزلے کے باعث سونامی آئی تھی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی جیولاجیکل سروے کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کو صبح پانچ بج کر تین منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 17.2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے پیدی جایا کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیف ملیادی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر متاثرین کی تلاش کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔آچے میں آنے والے زلزلے سے قریبی علاقوں میں بھی خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔اس سے قبل بھی رواں سال سماترا جزیرے میں کئی زلزلے آچکے ہیں۔

زلزلہ

مزید :

علاقائی -