پنجاب پبلک سروس کمیشن سے قومی زبان تحریک کے وفد کی ملاقات
لا ہو ر (سٹی رپورٹر)پا کستان قو می ز با ن تحر یک کے وفد نے چئیر مین پبلک سروس کمیشن پنجا ب لیفٹنٹ جنر ل( ر) سجا د اکر م سے ملا قا ت کی اور سپریم کو رٹ آ ف پا کستا ن کے فیصلے کے تحت انھیں اردو کے عملی نفا ز کی جا نب تو جہ دلا ئی ۔وفد کی قیا د ت قومی زبان تحریک کے سربر اہ ڈا کٹر شریف نظامی نے کی اور وفد میں پرو فیسر رشید احمد ا نگو ی پرو فیسر رضوان الحق ، عبدالرشید ایڈو وکیٹ، تا ثیر مصطفی اور محمد ابو بکر شامل تھے ۔وفد نے چئیر مین سے مطالبہ کیا کہ پبلک سر وس کمیشن کہ آ ئند ہ تما م امتحانا ت اردو میں بھی لیے جا نے کا اہتمام کیا جا ئے ۔ چئیر مین پبلک سروس کمیشن نے وفد کو بتایا کہ پنجا ب پبلک سروس کمیشن پہلے ہی نفا ز اردو کے لئے اقدا مات کر رہا ہے۔مثلاً کمیشن کے تما م فارم اردو زبا ن میں منتقل کیے جا رہے ہیں ۔ جبکہ کمیشن کے تمام قواعدو ضوابط کو اردو زبان میں منتقل کرنے کے احکا ما ت جا ری کر دیے ہیں ۔انہوں نے بتا یا کمیشن کے تحت ہو نے و الے امتحانا ت میں سوشل سا ئینسز کے آٹھ مضا مین کے پرچے امید وا ر اردو زبان میں بھی حل کر سکتے ہیں۔ جبکہ با قی مضا مین کا ا متحا ن بھی اردو میں دینے کے معا ملا ت کا جا ئز ہ لیا جا رہا ہے چئیر مین نے بتا یا کہ ایک حالیہ حکو متی مرا سلے کی رو شنی میں کمیشن کے دا ئرہ کا ر میں نفا ذ اردو کے لئے مز ید اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں ۔