خیبرایجنسی،وادی تیراہ راجگل کو کی خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری،10ہلاک ،متعدد زخمی

خیبرایجنسی،وادی تیراہ راجگل کو کی خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)وادی تیراہ راجگل کوکی خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری، دس شدت پسند جاں بحق، متعدد زخمی جبکہ انکے پانچ ٹھکانے اور بھاری مقدار میں بارودی مواد کو تباہ کر دیا گیا۔۔ خیبر ایجنسی کے دور افتادہ وادی تیراہ را جگل کوکی خیل کے علاقوں کچکول، کندو غریبئی، نرے مورگا اور سپینا مورگا پر سکیورٹی فورسز کی جیٹ طیاروں کی علی صبح شدت پسند کے ٹھکانوں پرشدید بمباری کی جسکے نتیجہ میں دس شدت پسند جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شدت پسندوں کے زیر کنٹرول پانچ ٹھکانے اور بھاری مقدار میں بارودی مواد کو تباہ کر دیا۔ واضح رہے کہ راجگل کوکی خیل پھر ایک ہفتہ کے اندر یہ تیسری بمباری ہے جسمیں اب تک 31 شدت پسند جاں بحق اور انکے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -