اے ٹی آر طیارے سیفٹی کے حوالے سے غیر معیاری
لاہور(خصوصی رپورٹ) اے ٹی آر طیارے سیفٹی کے حوالے سے غیر معیاری ہیں،تائیوان اے ٹی آر طیاروں کے استعمال پر پابندی لگا چکا ہے، خریداری کے وقت ایٹ اے ٹی آرطیاروں کی افادیت پربھی سوال اٹھائے گئے تھے،ایک اے ٹی آرطیارہ لاہورایئرپورٹ کے رن وے پر پھسل کرناکارہ ہوچکاہے۔دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے سیفٹی کے حوالے سے غیر معیاری ہیں،۔اے ٹی آر طیارے میں 48مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے،تائیوان اے ٹی آر طیاروں کے استعمال پر پابندی لگا چکا ہے،بدقسمت طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں 14مئی 2007 کوشامل کیاگیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے ایٹی آر500۔42 کی زیادہ سیزیادہ رفتار 563 کلومیٹرفی گھنٹہ ہوتی ہے، اے ٹی آر طیارے 48 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔
پہلے بھی 2 اے ٹی آرطیارے مختلف حادثات کی وجہ سے ناکارہ ہوچکے ہیں،پی آئی اے کے پاس 3 اے ٹی آر 42 اور 5 اے ٹی آر 72 طیارے ہیں۔