پروفیسر ڈاکٹر بلال اصغر انتقال کر گئے،نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
لاہور(سٹی رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر بلال اصغر لاہور میں گزشتہ روز انتقال کر گئے۔پروفیسر ڈاکٹر بلال اصغر سروسز ہسپتال لاہور اور فاطمہ میموریل ہسپتال میں میڈیسن کے شعبوں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج 8 دسمبر بعد نماز ظہر جامع مسجد قاری غلام رسول ،برکت مارکیٹ نیو گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی جبکہ رسم قل کل بروز جمعہ ادا کی جائے گی۔ سوگواران میں بیوہ ڈاکٹر پروفیسر تسلیم ملک اور بیٹی ڈاکٹر صوفیہ راشد شامل ہیں۔