ٹوکن ٹیکس نادہندگان اورغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
لاہور(سپیشل رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان اورغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے100سے زائد گاڑیوں کو بند کردیا۔ محمد آصف ڈائریکٹر ریجن سی نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے بار بار نوٹسز جاری کرنے کے بعد گزشتہ روز ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور غیر کسٹمز پیڈگاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں میرے سمیت ای ٹی اوز کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر بھی نگرانی میں چیکنگ کی گئی جبکہ سگیاں پگل پر ای ٹی او اکرم شاد اقبال روڈ پر ای ٹی او محمد نسیم والٹن روڈ پر ای ٹی او قمر الحسن، لبرٹی چوک ای ٹی او ملک اسلم نے کارروائی کرتے ہوئے100 سے زائد غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کو بند کردیا ہے۔
ٹوکن ٹیکس