سہارا میڈیکل کالج کے 200 سے زائد طلباء سے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم

سہارا میڈیکل کالج کے 200 سے زائد طلباء سے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکو میڈیکل کے 200سے زائد طلباء سے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے سہارا میڈیکل کالج کے ابرار الحق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر درخواست گزار کالج کی رجسٹریشن ہوئی اور طلبہ کے ریگولر داخلے ہوئے، عدالتی حکم پر ہی طلبہ کو ریگولر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ملی، بار بار عدالت سے رجوع کرنے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز درخواست گزار کالج کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہیں اور کسی نہ کسی مسئلے میں الجھا دیتے ہیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد پی ایم ڈی سی اور یو ایچ ایس کو طلبہ سے سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
سپلیمنٹری امتحان

مزید :

صفحہ آخر -