خاوند کے قتل میں ملوث ملزمہ کی بچوں کی بازیابی کے لئے درخواست فریقین کے وکلاء بحث کے لئے طلب

خاوند کے قتل میں ملوث ملزمہ کی بچوں کی بازیابی کے لئے درخواست فریقین کے وکلاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خاوند کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کی جانب سے بچوں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کیس کی سماعت شروع کی توبعدالتی سماعت کے موقع پر ملزمہ شازیہ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے سسرالیوں نے زمین ہتھیانے کے لئے اس پر اپنے ہی خاوند کے قتل کا جھوٹا مقدمہ قصور کے تھانہ مصطفی آباد میں د رج کرایا،ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کر رکھی ہے ،بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے انہیں ماں کے حوالے کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -