ڈی ایس پی کی ایس پی کے عہدہ پر ترقی ،6 ڈی ایس پی تبدیل

ڈی ایس پی کی ایس پی کے عہدہ پر ترقی ،6 ڈی ایس پی تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 01 ڈی ایس پی کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی جبکہ 06 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق،ڈی ایس پی سی آئی اے لاہور راجہ بشارت محمود کو ایس پی کے عہدہ پر باقاعدہ ترقی دے دی گئی ہے اورانھیں ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے لاہور کے عہدے پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی نصراللہ خان نیازی کو ایس ڈی پی او پتوکی قصور، ایس ڈی پی او پتوکی قصور قدوس بیگ کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم قصور کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب خالد حسین تارڑ کو ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ ، ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ روحیل صابر کو ایس ڈی پی او سمڑیال سیالکوٹ کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز اوکاڑہ غلام مصطفی کو ایس ڈی پی او جلال پور پیر والہ ملتان اورایس ڈی پی او جلال پور پیر والہ ملتان محمد اشرف کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم وہاڑی کی خالی آسامی پرتعینات کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -