وہیکلز رجسٹریشن کیلئے گلگت بلتستان کے سٹاف کوتربیت دینے کا فیصلہ

وہیکلز رجسٹریشن کیلئے گلگت بلتستان کے سٹاف کوتربیت دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں صوبہ پنجاب کی طرز پر موٹر وہیکل رجسٹریشن اینڈ ٹیکسیشن مینجمنٹ سسٹم کے قیام اور تکنیکی معاونت کی فراہمی سے متعلق گزشتہ روز سیکرٹری ایکسائز آفس میں ایم او یوکی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت وایکسائز میاں مجتبی شجاع الرحمن نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر بلال احمد صوفی کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ایم او یو کے تحت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ٹیم گلگت بلتستان کا دورہ کرے گی جہاں ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گاجہاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتی میں معاونت بھی دی جائے گی اور بھرتی کردہ سٹاف کو محکمہ ایکسائز پنجاب کے ماہرین ٹریننگ دیں گے۔اسی طرح محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ٹیم آئی ٹی سے متعلقہ مشینری کی خرید میں ٹیکنیکل معاونت بھی بہم پہنچائے گی اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی پرنٹنگ میں بھی تعاون کیا جائے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں رائج ایکٹس اور رولز سے بھی آشنائی دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -