چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل کا طیارہ حادثے پر گہرے غم کا اظہار

چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل کا طیارہ حادثے پر گہرے غم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر )پی آئی اے کی چترال سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK661 کا طیارہATR-42 رجسٹریشن نمبر BHOحویلیاں کے نزدیکی ایک چھوٹے سے گاؤں سادھا بتولنی کے قریب گزشتہ سہ پہر 4.42 پرحادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 42 مسافر ، عملہ کے 5 ارکان اور ایک گراؤنڈ انجینئر سوار تھے۔ پی آئی اے کے چیئر مین اعظم سہگل اور چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے طیارہ حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کی ہدایات اوربین الاقوامی ایوی ایشن ضروریات کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کام شروع کردیا ائر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہی ۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے متعلق انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور طیارے میں سوار مسافروں کی زندگی کے بارے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے مسافروں اور عملے کے اہل خانہ کو ہر ممکن اطلاعات فراہم کرنے کو بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -