وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا حویلیاں کے قریب طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کی مدد سے لاشوں کی شناخت کی جائے گی ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں ،نادرا کی مدد سے لاشوں کی شناخت کی جائے گی ،متاثرین سے رابطے کئے جا رہے ہیں ،ایک جہاز لواحقین کو لیکر پہنچ چکا ہے ۔