طیارہ حادثہ ،وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کئے
اسلام آباد/حویلیاں(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے حکام کو تین روز میں طیارہ حادثے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ۔ ٹیم میں سول ایوی ایشن کے ماہرین بھی شامل ہیں ۔ایف آئی اے کی ٹیم ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرے گی ۔