محبت کرنیوالا انسان چلا گیا، میرے بہت قریب تھے، شہزاد رائے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ محبت کرنیوالا انسان چلا گیا ہے، جنید بھائی میرے بہت قریب تھے۔ نجی ٹی وی اے آر وائے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف گلوکار شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ جنید بھائی بہت اچھے انسان تھے،انہوں نے کبھی غضے میں بات نہیں کی اور نہ کبھی کسی کو اس کی مرضی کے مخالف کام کرنے کو کہا،ہم سب جنید بھائی کے فین ہیں۔شہزاد رائے نے مزید کہا کہ ایک بار وہ میرے گھر آئے اور تبلیغ کے لئے مجھے اپنے ساتھ سکھر لئے گئے اور وہاں پر رات اپنے ساتھ رکھا،جنید بھائی میرے بہت قریب تھے،جب بھی ہماری بات ہوتی تو مجھے ہمیشہ نیکی کی طرف راغب کرتے اور کبھی مجھے میوزک چھوڑنے کیلئے نہیں کہا پر افسوس اس بات کاہے کہ محبت کرنیوالا انسان ہمیں چھوڑ کر جا چکا ہے۔