ڈپٹی اورسپرنٹنڈنٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ حوالاتی کو طبی امداد نہ دینے پر معطل

ڈپٹی اورسپرنٹنڈنٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ حوالاتی کو طبی امداد نہ دینے پر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ہوم سیکر ٹری نے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد اکرام اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد جہانگیر کو ایک حوالاتی کو بروقت طبی امداد نہ دینے پر معطل کر کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔جبکہ وہاں ریجن میں تعینات ڈی آئی جی عبد الروف رانا کو جیل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج دے کر کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ جیل میں ایک حوالاتی کو دل کی تکلیف تھی جسے پہلے جیل کے ہسپتال اور بعد ازاں شہر کے مقامی ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا دم توڑنے والے حوالاتی کے اہل خانہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے حوالاتی کی موت جیل انتظامیہ کے تشدد سے ہوئی ہے ۔جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری کی تو جیل سپرنٹنڈنٹ سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ انہیں صبح سوا آٹھ بجے کے قریب اطلاع ملی کی ایک حوالاتی کو دل کا دورہ پڑا ہے اطلاع پا کر وہ فوری جیل پہنچا اور متاثرہ حوالاتی کو شہر کے ہسپتال میں ذاتی طور پر بندوبست کر کے وہاں بھجوایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -