طیارہ حادثہ میں فیصل آباد کا ایک شہری بھی شہید

طیارہ حادثہ میں فیصل آباد کا ایک شہری بھی شہید

  

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایبٹ آباد کے نزدیک کریش ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے PK661میں فیصل آباد کے بھی ایک شہری موت کا شکار بن گئے 70سالہ جاوید مقصود جو کنسٹرکشن کا کام کرتے تھے کام کے سلسلہ میں چترال گئے تھے انہوں نے حادثے سے کچھ دیر قبل گھر والوں کو فون پر واپسی کے پروگرام بارے آگاہ کیا تھا. عبداللہ پور کے رہائشی جاوید مقصود کے 3بیٹے اور 3بیٹیاں ہیں مسافر طیارہ تباہ ہونے کی خبر سنتے ہی جاوید مقصود کے گھر کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -