آئی جی جیل خانہ جات کا جیلوں کا اچانک دورہ،3 اہلکار معطل

آئی جی جیل خانہ جات کا جیلوں کا اچانک دورہ،3 اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ پنجاب میاں فاروق نذیر نے پنجاب کی دو مختلف جیلوں پر اچانک چھاپے مار کر ایک جیل کے سیکیورٹی کے انتظامات ناقص اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین جیل اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے ۔جبکہ سینٹرل جیل میانوالی کی سالانہ انسپکشن کے دوران پریڈ میں اچھی پرفارمنس دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب گزشتہ دو روز سے پنجاب کی مختلف جیلوں کے وزٹ پر تھے انہوں نے پہلے روز سینٹرل جیل میانوالی کی سالانہ انسپکشن کی جیل کا ریکارڈ چیک کرنے کے علاوہ جیل کی پریڈ کا بھی معائنہ کیا پریڈ میں ملازمین کی بہتر کارکردگی پر انہیں شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کے ساتھ انہیں انعام بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے اسی طرح آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل بھکر اور لیہ پر بھی اچانک چھاپے مارے اور ایک جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات بہتر نہ ہونے پر سپریٹنڈنٹ کی سرزنش کی اور مین گیٹ سے غائب ہونے والے اہلکار اور جیل سے بغیر اطلاع پر غیر حاضر ہونے والے مزید دو اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -