بینظیر ایئر پورٹ پردومسافروں سے غیر ملکی کرنسی اور گولیاں برآمد

بینظیر ایئر پورٹ پردومسافروں سے غیر ملکی کرنسی اور گولیاں برآمد

  

لاہور (سپیشل رپورٹر)ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر2مسافروں سے 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور پستول کی گولیاں برآمد کر کے حراست میں لے لیا ہے برآمد کی گئی کرنسی میں86ہزار300سعودی ریال کے علاوہ 49 ہزار500درہم اور22بور پستول کے25روند شامل ہیں اے ایس ایف نے قومی ایئر الائن کی پرواز پی کے 233کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر خشتل رحمان سکنہ صوابی کوحراست میں لے کر86ہزار300سعودی ریال کے علاوہ 49ہزار500درہم برآمد کر کے کسٹم حکام کی تحویل میں دے دیا ہے دریں اثناپی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز369 میں سوار شیر محمد سکنہ راولپنڈی کے سامان کی چیکنگ کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر عابدہ اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر نے سامان میں چھپائے گئے 22بورپستول کے 25روند برآمد کر کے شیر محمد کو تحقیقات کے لئے ایئر پورٹ سکیورٹی فور س کے حوالے کر دیا ہے۔

کرنسی برآمد

مزید :

صفحہ آخر -