محکمہ صحت کو پرموشن بورڈ کا اجلاس بلانے اور سینئر ڈاکٹروں کو ترقیاں دینے کا حکم

محکمہ صحت کو پرموشن بورڈ کا اجلاس بلانے اور سینئر ڈاکٹروں کو ترقیاں دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سینئر ڈاکٹروں کواگلے عہدوں میں ترقیاں نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو ترقی کے منتظر سینئر ڈاکٹروں کو 20دسمبر تک پرموشن بورڈ کا اجلاس بلا کرمیرٹ کے مطابق ترقیاں دینے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالتی حکم پرمحکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 738ڈاکٹروں کو اگلے عہدوں میں ترقیاں دے دی گئی ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے38ایم ایس کو میرٹ کے برعکس پنجاب بھر میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسران کے عہدوں پر تعینات کر دیا جس سے اہل امیدواروں کی حق تلفی ہوئی جو کہ امتیازی سلوک ہے جس پر عدالت نے سینئر ڈاکٹروں کواگلے عہدوں میں ترقیاں نہ دینے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو ترقی کے منتظر سینئرڈاکٹروں کو 20دسمبر تک پرموشن بورڈ کا اجلاس بلا کرمیرٹ کے مطابق ترقیاں دینے کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کو پرموشن بورڈز کے اجلاسوں کا شیڈول فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -