نیپال میں ہاتھیوں کا دلچسپ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد،12ٹیموں کی شرکت

نیپال میں ہاتھیوں کا دلچسپ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد،12ٹیموں کی شرکت
نیپال میں ہاتھیوں کا دلچسپ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد،12ٹیموں کی شرکت

  

نیپال(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال کے قصبے میگھولی میں ہاتھیوں کے36ویں سالانہ پولو ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے،رائل چھٹوان نیشنل پارک میں منعقد ہونے والے اس سالانہ پولو ٹورنامنٹ کی میزبانی نیپال نے کی جس میں امریکا، برطانیہ اور تھائی لینڈ سمیت 8ٹیموں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق اس ٹورنا منٹ میں شامل ہاتھیوں کیلئے خصوصی ضابطے پر عمل کیا جاتاہے جس میں ان کے قد او روزن کا خاص خیال رکھا جاتاہے جس کے تحت زائد وزن کے حامل ہاتھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔نیپال کی ٹیم نے عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی ہوم گراونڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹرافی کو اپنے نام کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -