انسداد کینسر کی ننھی سفیر کی شاہ سلمان کے ساتھ سیلفی کی دھوم

انسداد کینسر کی ننھی سفیر کی شاہ سلمان کے ساتھ سیلفی کی دھوم
 انسداد کینسر کی ننھی سفیر کی شاہ سلمان کے ساتھ سیلفی کی دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں خون کے کینسر کے موذی مرض سے نجات پانے والی ایک 13 سالہ بچی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد ان کے ساتھ سیلفی بنائی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کینسر کے خلاف جنگ کرنے والی‘ 13 سالہ بچی شریفہ حقبانی نے شاہ سلمان کے دورہ قطر کے موقع پر امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر ملاقات کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ سیلفی بنائی۔شریفہ الحقبانی کو یقین نہیں تھا کہ اس کی ملاقات خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ہوسکتی ہے۔ ملاقات کے موقع پر فرت مسرت سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ شاہ سلمان کے ہمراہ الحقبانی کی تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پسند کی جا رہی ہے اور شہریوں نے الحقبانی کو شاہ سلمان سے ملاقات پر تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -