امریکہ میں خودکار ڈرائیونگ ٹرک چلانے کا کامیاب تجربہ

امریکہ میں خودکار ڈرائیونگ ٹرک چلانے کا کامیاب تجربہ
امریکہ میں خودکار ڈرائیونگ ٹرک چلانے کا کامیاب تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرائیور کے بغیر گاڑیوں کے بعد اب امریکا میں بغیر ڈرائیور ٹرک چلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔اب ٹرکوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیار ریڈار، کیمرے اور حساس آلات سے چلایا جائے گا۔ دنیا میں بہت سی کمپنیاں بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلانے کے کامیاب تجربے کر چکی ہیں۔حال ہی میں امریکا کے شہر سان فرانسسکو کی کمپنی اوٹو نے بغیر ڈرائیور کے ٹرک چلایا جو دو گھنٹے تک شہر کی سڑکوں پر دوڑتا رہا۔اوٹو کی شریک بانی کلیر ڈی لونی ایک سو انجینئروں کی ٹیم کے ساتھ اس منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ایک عام ٹرک کو خودکار بنانے کے لئے تیس ہزار ڈالر خرچ آتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کے عام ہونے سے امریکا میں ٹرانسپورٹرز ایک سو اڑسٹھ ارب ڈالر سالانہ بچت کر سکتے ہیں لیکن اس کا نقصان ملک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافے کی صورت میں سامنے آئے گا کیونکہ سترہ لاکھ ٹرک ڈرائیوروں کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -