سالگرہ کیک پر 72 ہزار 585 موم بتیاں روشن کرنے کا ریکارڈ بنا لیا گیا

سالگرہ کیک پر 72 ہزار 585 موم بتیاں روشن کرنے کا ریکارڈ بنا لیا گیا
سالگرہ کیک پر 72 ہزار 585 موم بتیاں روشن کرنے کا ریکارڈ بنا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (دنیا نیوز) نیویارک میں سو افراد نے اپنے روحانی پیشوا کی سالگرہ مناتے ہوئے کیک پر 72ہزار پانچ سو پچاسی موم بتیاں جلانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔کیک پر عمر کے ہندسے کے برابر موم بتیاں تو سب ہی جلاتے ہیں لیکن نیویارک میں شہریوں نے انوکھا ریکارڈ بنایا۔ ایک نہ دو پوری 72ہزار پانچ سو پچاسی موم بتیاں کیک پر جلا دیں جو کیک پر 40سیکنڈ تک جلتی رہیں۔اتنی ڈھیر موم بتیاں جلانے کے لیے 60 ٹارچز کا استعمال کیا گیا۔ مستطیل شکل میں بنا کیک 80اعشاریہ 5فٹ لمبا اور دو فٹ چوڑا تھا۔اس سے پہلے لاس اینجلس میں شہریوں نے کیک پر 50ہزار ایک سو اکیاون موم بتیاں جلا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -