طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کا آبائی گاؤں 102 ای بی بوریوالا ، والد 35 سال قبل اسلام آباد شفٹ ہوگئے تھے
وہاڈی(بیورو رپورٹ) طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کا آبائی گاؤں 102 ای بی بوریوالا تھا ان کے والد پروفیسر چوہدری فیض وڑائچ تقریباً 35 سال قبل اسلام آباد شفٹ ہو گئے تھے قیام پاکستان کے وقت ان کے دادا چوہدری محمد حسین وڑائچ کو پچاس ایکڑ زرعی اراضی گریجویٹ ایوارڈ کے تحت حکومت پاکستان نے دی تھی جس میں سے تیس ایکڑ اراضی اسامہ وڑائچ شہید کے والد چوہدری فیض وڑائچ کے حصے میں آئی جو آج بھی اس گاؤں میں ان کی ملکیت ہے اسامہ شہید کے ایک بھائی کرنل ڈاکٹر امجد وڑائچ سی ایم ایچ کھاریاں میں تعینات ہیں گاؤں کے رہائشی زاہد جٹ نے بتایا کہ پروفیسر فیض وڑائچ کے اسلام آباد شفٹ ہو نے کے بعد اسامہ شہید گاؤں نہیں آئے جبکہ کرنل ڈاکٹر امجد وڑائچ کبھی کبھار گاؤں آتے تھے۔
اسامہ وڑائچ