وزیراعلیٰ سندھ کا طارق روڈ کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے علاقے طارق روڈ کا اچانک دورہ کیااورترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بدھ کی علی الصبح کراچی کے علاقے طارق روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔طارق روڈ میں ڈالی جانے والی پائپ لائن کے بارے میں وزیرا علی سندھ کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ مرمتی کام کو ایک ماہ کے اند ر مکمل کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طارق روڈ کی تعمیر کراچی پیکچ کا حصہ ہے۔کراچی کے اس دورے کے بعدوزیر اعلی سندھ اسلام کوٹ پہنچے جہاں انہوں نے ائیرپورٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔