سانحہ 12 مئی کی ازسر نو سماعت،فریقین کو نوٹس جاری

سانحہ 12 مئی کی ازسر نو سماعت،فریقین کو نوٹس جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی کی ازسر نو سماعت شروع کرنے سے متعلق دائردرخواست پرفریقین کو 12 جنوری تک کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں سانحہ 12 مئی کی ازسر نو سماعت شروع کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں درخواست گزار اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ 12 کی ازسر نو سے تحقیقات شروع کی جائے۔ اور سماعت کے لئے لارجز بینچ تشکیل دیا جائے ۔12 مئی 2007 کو کراچی میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر سمیت حکومت وقت کی دیگر شخصیات کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -