27 دسمبر کو پیپلزپارٹی دمادم مست قلندر کرے گی،منظور وسان

27 دسمبر کو پیپلزپارٹی دمادم مست قلندر کرے گی،منظور وسان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے تو 27 دسمبر کو پیپلزپارٹی دمادم مست قلندر کرے گی آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔منظور وسان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جون تک انڈسٹریل ایریاز میں ترقیاتی کام مکمل کریں فنڈ ہمارے پاس نہیں تھے پر وزیراعلی سندھ نے اسپیشل فنڈ دیا ہے کہ انڈسٹریل زون میں ترقیاتی کام کروائے جائیں وفاق سندھ کے صنعتکاروں کہ ساتھ نا انصافیاں بند کرے وفاق کے رویے سے کراچی کے صنعتکار بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ایریاز میں جہاں راستہ نہیں بنا ہوا ہے وہاں سڑکیں اور نالے بنائے جائیں گے ہم نے انڈسٹریل سائیٹس کی لسٹ بنائی ہے کہ کہاں کہاں ترقیاتی کام ہونا ہے ہمیں کام چاہیے صنعتکار بھی ساتھ ہوں گے جہاں جہاں ترقیاتی کام ہوگا وہاں چیک کر کہ بتائیں گے کہ کام سہی ہورہا ہے یا نہیں انڈسٹریل ایریاز میں کوشش ہے کے ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کی صنعتیں ترقی کریں بیرون ملک سے صنعتکار بھی اب یہاں آئیں گے پاکستان ہے تو ہم ہیں کراچی کہ صنعتکار سندھ کہ دیگر اضلاع میں بھی آئیں وہاں انڈسٹریاں لگائیں کراچی کہ حالات پہلے سے بھتر ہیں یہاں کہ صنعتکار اب خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کے صنعتی ایریاز میں واٹر اور ڈرینیج کہ مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے صنعتکاروں کہ مسائل حل کرنے کے لیے کوشان ہے صنعتکاروں کو کبھی بھی تنھا نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقعی پر نارتھ کراچی ایسوسیئیشن کے سرپرست اعلی کئپٹن موئیز نے کہا کہ 25 کروڑ سندھ حکومت نے انڈسٹریل زونز میں ترقیاتی کاموں کہ لیے دیے ہیں پر وفاق نے ابھی تک نہیں دیے جتنے بھی لوگ یہاں آئے سب نے کہا کہ ہمارے پاس پیسے نہی ہیں ۔ہم سندھ حکومت ہے ہ ہم شکرگزار ہیں جو کھتی ہے کہ انڈسٹریل زونز میں ترقیاتی کام ل۔صوبائی وزیر منظور وسان نے کورنگی کاٹی، لانڈھی،نارتھ کراچی ایسوسیئیشن آف ٹریڈ ائنڈ انڈسٹریزاور سائیٹ سپر ہائی وے ایسوسئیشن کے علاقوں کے دورے کیے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -