حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا

حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے جہازپی کے 661 کا بلیک باکس مل گیا ،پائیلٹ کی جانب سے طیارے کا ایک انجن خراب ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کے کاک پٹ میں ہونے والی تمام گفتگو بلیک باکس میں ہی رکارڈ ہوتی ہے،طیارہ 7 ہزار 500 فٹ بلندی پرتھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چکلالہ ریڈارپرطیارے کا شام 4 بجکر 12 منٹ پررابطہ ہوا، 4 بجکر14 منٹ پر’مے ڈے ‘کال موصول ہوئی جس کے بعد 4 بجکر16 منٹ پرطیارہ چکلالہ ریڈارسے غائب ہوگیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک باکس ڈی کوڈنگ کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گاجبکہ بلیک باکس کے ہمراہ ماہرین ہوا بازی کی ٹیم بھی بیرون ملک جائے گی