صوبائی وزراء کی طیارے کے حادثے پر رنج وغم کا اظہار
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ، وزیر محنت اور معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی اور سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ نے چترال سے اسلام آباد جانے والے طیارے کے المناک حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزراء نے اس افسوس ناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمانے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔