سپیکر اسد قیصر کا طیارے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
پشاور( سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے چترال سے اسلام آباد جانے والے پی آئی اے طیارے کے المناک حادثے پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی او ر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق مسافروں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کے لئے بھی دعا کی۔