ٹانک ،جنوبی وزیرستان ایجنسی کی سالانا ترقیاتی سکیموں میں تاخیر ی حربوں کا سلسلہ جاری
ٹانک(بیورورپورٹ)جنوبی وزیرستان ایجنسی کی سالانہ ترقیاتی اسکیمیوں میں تاخیری حربوں کا سلسلہ جاری پولٹیکل انتظامیہ اپنے مخصوص افراد کو نوازنے کے لئے اسکیموں کی فروخت کا دھندہ شروع کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی کی سالانہ ترقیاتی اسکیمیں جو گزشتہ جون میں منظور ہوئی تھیں لیکن سات ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مذکورہ اے ڈی پی کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں قبائلی رہنماء ملک اقبال محسود نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کی ترقیاتی اسکیموں کو اس وقت پولٹیکل انتظامیہ بھاری نذرانوں کے عوض اپنے من پسند افراد میں تقسیم کرنے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے مکینوں میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور پولٹیکل انتظامیہ کے اس فعل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے انہوں نے نائن ڈویژن کے میجر جنرل خالد جاوید سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے نااہل افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور سالانہ ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد حتمی شکل دے جائے تاکہ ایجنسی بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو سکے ۔