ایکدوسرے پر کرپشن کا الزام لگانیوالی پارٹیاں احتساب نہیں چاہتیں‘ حافظ حمد اللہ

ایکدوسرے پر کرپشن کا الزام لگانیوالی پارٹیاں احتساب نہیں چاہتیں‘ حافظ حمد ...

  

بہاولپور، مبارک پور(بیورورپورٹ، نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سنیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کرپشن کا الزام لگانے والی پارٹیاں ملک میں احتساب نہیں چاہتے یہ پارٹیاں خود کو تو احتساب کے لیے پیش نہیں کرتی مگر دوسری پارٹی کا احتساب چاہتی ہے اس معاملے میں ہمارا اصولی موقف ہے کہ ملک میں تمام کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب ہونا چاہیے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

خواہ وہ نواز شریف ہو زرادی ہو یا عمران خان سب کا احتساب ہونا چاہیے وہ مدرسہ اسد بن ضرار میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مفتی محمد مظہر اسعدی بھی ان کے ہمراہ تھے مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ دوسروں کی آف شور کمپنیوں پر اعتراض کرنے والے کی خود آف شور کمپنی کے ساتھ ساتھ آف شور بیوی اور ایک آف شور بیٹی ہے وہ اپنی حکومت والے صوبہ کے پی میں بھی احتساب کے لیے تیار نہیں ان کا وزیر اعلی پرویز خٹک اور ان کی پوری کابینہ کرپٹ ہے یہ الزام ہماری جانب سے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی لگاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ درست تھا اگر سرتاج عزیر اس کانفرنس میں شرکت کے لیے نہ جاتے تو انڈیا کو بہانہ مل جاتاانہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت مذاق بن چکا ہے کیونکہ سندھ اسمبلی میں 18 سال سے کم عمر افرادکے حوالہ سے بل کی شدیدمذمت کرتے ہیں یہ صرف مغرب اورسیکولرطبقہ کو خوش کرنے کیلئے کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ سی پیک پر امریکہ ہندوستان اورچند مسلم ممالک شدیدمخالف ہیں اسلام پسندوں اور سیکولر طبقہ کوآپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ جے یوآئی دلیل اورمذاکرات کی قائل ہے سیکولراوراسلام پسنداکٹھے بیٹھ سکتے ہیں تو دینی جماعتیں اکٹھی کیوں نہیں ہو سکتی اس پر کام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کی سیاست اسلام آباد کے دھرنے میں ڈی چوک پر دفن ہو چکی ہیں اب وہ صرف 14 غریب لوگوں کی لاشوں پر اپنی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی کہ ملک میں انڈے اور پکوڑے چوری کرنے والوں کو جیل میں بگٹی کو قتل کرنے اور آئین ٹوڑنے والوں کو پروٹوکول کے ساتھ ملک سے باہر بھیج دیا جاتا ہے پرویز مشرف 22 گریڈ کا ایک آفیسر تھا اس کے بنک اکاؤنٹ 626 ملین نکلے تو اس نے کہا کہ مجھے یہ رقم شاہ عبداللہ نے تحفے میں دی عمران خان کو بنی گالا اس کی سابقہ بیوی نے طلاق کے بعد تحفہ میں دیا نواز شریف کو بھی مال قطری شہزادے نے دیا ایک دن آئے گا یہ لوگ کہیں گے کہ پاکستان بھی ہمیں تحفے میں ملا ہے انہوں نے پانامہ لیکس کیس کے حوالہ سے سوال کاجوا ب دیتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں ان کی ترجیحات بدلتی رہتی ہیں اس لیے کچھ بھی ہوسکتاہے دریں اثناء مدرسہ صدیقہ مبارکپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کی منصوبہ کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اس منصوبہ سے ملک مستحکم ہو گا ،اور ملک ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ احتساب ایک خاندان اور فرد کا نہیں بلکہ تمام جماعتوں کا احتساب ہو نا چا ہے۔انہوں نے کہا جے چاہتی ہے کہ ملک سیکرپشن کا مکمل خاتمہ ہو دریں اثنا مولانا حمداللہ پل فارق آباد میں پیغام اسلام کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ناموس رسالت کا تحفظ کرے گی اور جنوبی پنجاب کی مظلوم طبقہ کی ترجمانی کرتی رہے گی ۔کانفرنس میں مفتی انوارلحق ،مولانا نزیر احمد وارن ،مفتی راشد محمود ،حافظ مظہر الحق ،مولانا زبیر ،قاری سیف الرحمن راشد ،قاری محمد عمر فاروق فاروقی ،قاری اللہ بخش ،مولاناحبیب اللہ ،مولانا قاری محمد اسلم ،مولانا خلیل الرحمن ،خلیل کھروالہ ،ملک ایوب کھور ،مولانا سمیع الرحمن ،قاری نور احمد ،محمد ساجد ،حافظ آصف ،نیاز بابر ،حاجی جلیل ودیگر افراد اس موقع پر موجود تھے ۔

حمد اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -