بہترین تعلیم کیلئے سہولیات فراہمی یونیورسٹی کا فرض ہے‘ ڈاکٹر طاہر امین

بہترین تعلیم کیلئے سہولیات فراہمی یونیورسٹی کا فرض ہے‘ ڈاکٹر طاہر امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے لیے بنیادی سرمایہ طالب علم ہوتے ہیں جن کی تعلیم و تربیت کے لیے اساتذہ رکھے جاتے ہیں اور ان دونوں کو ایسی سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کا فرض ہوتا ہے جو کسی درس گاہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل اور بہتری کی ضامن بن سکیں ‘بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے مزید کہا کہ یانت ، محنت ، نظم و ضبط اور پابندی وقت کسی بھی یونیورسٹی کا چہرہ نکھار سکتی ہیں . وائس چانسلر نے پنڈال میں موجود ملازمین کے پرزور مطالبہ پر چھ معطل ملازمین کو بھی بحال کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جزوقتی یونیورسٹی ملازمین کو سنڈیکیٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ہیلتھ انشورنس کا تحفظ بھی دیاجائے گا.ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ڈاکٹر سعید اختر شیخ نے اپنے خطاب میں اسلامی اقدار کی سربلندی اور یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے وائس چانسلر سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی ملازمین کے مطالبہ کی تائید کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ اس ادارے کو نمایاں مقام دلانا ہم سب کا فرض ہے اور ملازمین یونیورسٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں . ز کریایونیورسٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر حسین نے اپنے خطاب میں سروس سٹریکچر، سٹیچوز ، ڈیلی ویجز ملازمین باالخصوص شعبہ فاصلاتی نظام تعلیم میں کام کرنے والے ملازمین میں پائی جانے والی تشویس بیان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سلیکشن کمیٹیوں کا انعقاد کیا جائے. ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد قمر سعید اعزازی چیف کو آرڈینیٹر محمد حر غوری نے بھی خطاب کیا قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے صدر ملک صفدر حسین ، سینیئر نائب صدر محمد ندیم خان ، نائب صدر رانا مدثر مشتاق ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد قمر سعید ، جوائنٹ سیکرٹری محمد ساجد جوئیہ ،فنانس سیکرٹری عبدالستار رانجھا ، سیکرٹری نشرواشاعت مسعود الحسن شاہ ، سیکرٹری سپورٹس رب نواز کھوکھر، اعزازی چیف کوآرڈینیٹر محمد حر غوری اور مجلس عاملہ کے ممبران ملک آصف رضا، ملک اسلم ککرا، قاضی منظور احمد ، محمد عامر خان ، راجہ شہزاد ، عارف کمبوہ ، خرم عظیم ، اعجاز بھپلا، محمد بخش ارائیں، شیخ آصف لاہور ، جاوید بخاری اور عبداللہ وینس سے حلف لیا.تقریب کے آخر میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر حسین نے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کو ملازمین کی طرف سے یادگاری شیلڈ دی اور وائس چانسلر نے ریٹائرڈ ملازمین رانا شمعون آفتاب شعبہ فارمیسی ، ملک وزیرکھادل شعبہ آڈٹ ، چیف الیکشن کمشنر رانا لیاقت علی ، ڈپٹی الیکشن کمشنر عابد حسین ، ڈپٹی الیکشن کمشنر ملک سجاد میتلا ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد عمر چوہدری ، مہمانان اعزاز چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر حسین ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد قمر سعید کو یادگاری شیلڈ دیں جبکہ مہمان اعزاز چیئر مین شعبہ اسلامیات ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کامران تصدق منیجر پرنٹنگ پریس ، ڈاکٹر حسن بچہ سیکرٹری اے ایس اے ، رانا غلام مصطفی نائب صدر آفیسر ایسوسی ایشن ، ڈاکٹر عابد لطیف ڈائریکٹر مینٹیننس، ڈاکٹر ناظم حسین لابر چیئرمین ٹرانسپورٹ کمیٹی ، ڈاکٹر سعید اختر شیخ ڈائریکٹر اسٹیٹ ، ڈاکٹر عمران شریف ممبر سنڈیکیٹ ، ڈاکٹر امان اللہ چیئرمین شعبہ شماریات ، عمران عزیز ٹرانسپورٹ آفیسر ، خلیل احمد کھور سیکورٹی آفیسر ، استاد ذوالفقار پرنٹنگ پریس ، قاسم قاسمی ٹرانسپورٹ آفس ، آصف مظہر تھیہیم فائن آرٹس ، رانا دلشاد مینٹینینس کو یادگاری شیلڈز دیں.دریں اثناء اسلامک آرٹ کے فروغ کے لیے اسلامک ریسرچ سنٹر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اور ملتان کالج آف آرٹس کے تعاون سے تصویری نمائش بعنوان ’’اسلامک آرٹ اینڈ کلچر‘‘ لگائی گئیجس کاافتتاح پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے کیا‘پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر ‘ڈاکٹر صوفیہ عمر اسسٹنٹ پروفیسر ملتان کالج آف آرٹس اوراسلام آباد سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ حبیب احمد نے بھی خطاب کیا۔