عملہ صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے سینٹری انسپکٹروں کو موبائل فون نہ ملے

عملہ صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے سینٹری انسپکٹروں کو موبائل فون نہ ملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خبر نگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے عملہ صفائی کی حاضری یقینی بنانے کیلئے تمام آفیسران زون انچارج، سینٹری انسپکٹروں اور سپروائزروں کو 120موبائل فون بمعہ سم و انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یکم دسمبر 2016سے موبائل فون فراہم کئے جانے تھے تاہم معلوم ہوا ہے کہ شہر بھر میں 68یونین کونسلوں کی حد بندی اور عملہ صفائی کی تقسیم نہ ہونے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
سے موبائل فون فراہمی التوا کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔ دریں اثناء ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں سینٹری ورکرز کی نئی بھرتیاں نہ ہونے کے باعث شہر میں صفائی کی صورتحال گھمبیر ہو گئی ہے 1800سینٹری ورکرز میں سے ریٹائرڈ، بیمار اور غیر حاضر سینٹری ورکرز نکالنے کے بعد صرف 1400سینٹری ورکرز فیلڈ میں حاضری دینے لگے۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان شہر کی 68یونین کونسلوں اور 12میونسپل کمیٹیوں میں آبادی کے لحاظ سے 2500سینٹری ورکرز کی تعیناتی کی گنجائش ہے عالمی اسٹینڈرڈز کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ملتان میں ہر یونین کونسل میں 50کے قریب سینٹری ورکرز تعینات کرنا ضروری ہیں لیکن سٹاف کی کمی اور سینٹری ورکرز کی غیر حاضری کے باعث ہر یونین کونسل میں صرف 20سے 25سینٹری ورکرز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس سے صفائی کی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔