حضرت امام حسن عسکریؓ کے یوم شہادت پر آج مجالس عزا ء،ماتمی جلوس برآمد ہونگے

حضرت امام حسن عسکریؓ کے یوم شہادت پر آج مجالس عزا ء،ماتمی جلوس برآمد ہونگے

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ملتان سمیت ملک بھر میں یوم عزا کی الوداعی مجلس عزا و ماتمی جلوس بسلسلہ شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی قائم امام بارگاہوں و (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

دیگر مقامات پر مجالس عزا منعقد ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے مرکزی مجلس عزا قدیمی امام بارگاہ جھک النگ دہلی گیٹ میں منعقد ہو گی بعداز اں ماتمی جلوس براستہ پاک گیٹ، حرم گیٹ ، بوہڑ گیٹ سے ہو تا ہوا امام بارگاہ شاہ گر دیز ؒ میں شام 8بجے اختتام پزیر ہو گا جبکہ بوہڑ گیٹ چوک شاہین مارکیٹ میں عزادار زنجیر زنی بھی کریں گے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شیعہ قوم کل 9ربیع الاول کو یوم شجاع منائے گی کیونکہ اس روز حضرت مختار ثقفی ؒ نے قاتلان حسین ؑ کو واصل جہنم کیاتھا اس روز امام بارگاہوں ودیگر مقامات پر جلسے منعقد ہوں گے ۔

ماتمی جلوس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -