چکوال،اخبار فروش،نیوز ایجنٹ سے موٹرسائیکل سواروں نے نقدی چھین

چکوال،اخبار فروش،نیوز ایجنٹ سے موٹرسائیکل سواروں نے نقدی چھین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مدینہ ٹاؤن تھانہ سٹی چکوال میں نیوز ایجنٹ اور اخبار فروش سے ساڑھے چھ ہزار روپے چھین لیے گئے۔ شوکت محمود سلطانی بدھ کی صبح کو پونے چھ بجے گھر سے اخبارمارکیٹ جانے کیلئے نکلے تو میونسپل اسٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں نے پستول کی نوک پر ساڑھے چھ ہزار روپے کی رقم چھین لی اور قریبی گلی میں فرار ہوگئے۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے متعدد افراد کو لوٹا گیا ہے۔ مگر تھانہ سٹی چکوال کی طرف سے یہاں پر کوئی گشت کا نظام وضع نہیں کیا گیا ہے۔ اخبار فروش یونین کے صدر مرتضیٰ عاصی اور سیکرٹری جنرل ثقلین یاسین نے صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ آئندہ ڈکیتی کی واردات ہوئی تو تمام اخبار فروش تھانہ سٹی چکوا ل کے باہر دھرنا دیں گے۔