اضلاع کی کارکردگی جانچنے کیلئے سافٹ ویئر متعارف کرانیکاحکم
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی کارکردگی جانچنے کے لیے باقاعدہ سافٹ وےئرمتعارف کرانے کاحکم دیاہے جس پرروزانہ کی بنیادپرتمام کارکردگی کواپ لوڈ کیاجائے گاجس سے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
حکومت کواضلاع میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہی ہواکرے گی اس سلسلہ میں پنجاب کے ڈی سی اوزکوبھی بریفنگ فراہم کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق سافٹ وےئرکے اقدام سے عوامی مسائل ومشکلات کے حل میں مددملے گی حکومتی احکامات پرتمام سرکاری محکموں کوبھی آگاہ کردیاگیاہے۔