دھماکہ خیز مواد برآمدگی،پولیس مذاحمت کیس میں ملوث2ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج

دھماکہ خیز مواد برآمدگی،پولیس مذاحمت کیس میں ملوث2ملزمان کی درخواست ضمانتیں ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیزمواد برآمدگی اور پولیس مزاحمت کرکے اے ایس آئی کو شہید اور 3اہلکاروں کو زخمی کرنے کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کر دی گئیں،گزشتہ روز عدالت نے ملزمان ذوالقرنین مصطفی کی جانب دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت شروع کی تو فریقین کے وکلاء نے دلائل دیئے، عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد دو نوں ملزمان کی درخواستیں خارج کر دی،ملزم ذوالقرنین کے خلاف انسداد دہشت گردی فورس حکام نے مقدمہ درج کیاجس پر الزام ہے کہ چھاپہ کے دوران ملزم نے دیگر اپنے ساتھیوں سے مل کر مزاحمت کی اور فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اور3پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے جبکہ ملزم کے 5ساتھی بھی جاں بحق ہوئے ملزم نے اپنے کونسل کے ذریعے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی، ملزم احمد منیر کے خلاف تھانہ ٹیکسلا پولیس نے چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا تھا ملزم نے اپنے کونسل کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی، عدالت نے دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -