ڈسٹرکٹ بار آج‘ ہائیکورٹ بار کا جنوبی پنجاب میں کل ہڑتال کا اعلان

ڈسٹرکٹ بار آج‘ ہائیکورٹ بار کا جنوبی پنجاب میں کل ہڑتال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) علیحدہ صوبہ اورخود مختارہائیکورٹ کے قیام کے لئے ہائیکورٹ بارنے کل جنوبی پنجاب میں جبکہ ڈسٹرکٹ بارنے آج ہڑتال کی کال دینے کے ساتھ کانفرنس بھی منعقد کرنیکا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے کل بروز جمعہ جنوبی پنجاب کی تمام بارایسوسی ایشنز میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کرنے اوروکلاء کو آج ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ارجنٹ مقدمات بھی دائر نہ کرنے کی کال دی ہے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ بارملتان نے تحریک کے لئے آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کرنے اور11 بجے دن آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان خطاب کریں گے۔ دریں اثناء ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے علیحدہ صوبہ اورخودمختارہائیکورٹ تحریک کے سلسلے میں جاری ہڑتال کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے آج 2 بجے دن جنوبی پنجاب کی تمام بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران کا جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیاہے۔مذکورہ اجلاس ہائیکورٹ بارہال میں منعقد ہوگا۔
ہڑتال کا اعلان