تھانہ پیرودہائی حملہ کیس،دوملزمان نے کم عمری کا سرٹیفیکیٹ جمع کرادیا

تھانہ پیرودہائی حملہ کیس،دوملزمان نے کم عمری کا سرٹیفیکیٹ جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)تھانہ پیر ودہائی حملہ کیس میں دو ملزمان نے کم عمر ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا جبکہ ایک اور ملزم کو بھی کم عمری کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ پیر ودہائی پولیس کی حراست سے ملزم کو چھڑانے کاسرکار میں مداخلت اور تھانہ پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان معصوم خان وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی تو دو ملزمان نعمان اور ابرار نے اپنے کونسل کے ذریعے برتھ سرٹیفکیٹ پیش کئے اور استدعا کی کہ ملزمان کم عمر ہیں جن کے الگ سے سماعت کی جائے، عدالت نے تفتیشی آفیسر کو ہدایات دیں کہ ملزمان کا الگ سے چالان تیار کرکے جمع کرایا جائے، ایک اور ملزم ارشد کے کونسل نے بھی عدالت سے استدعا کی ملزم کی عمر کم ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پیشی پر ملزم اپنا برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرے اور سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس کی حراست سے ملزم چھڑانے کیلئے تھانہ پیر ودہائی پر ہلہ بول دیا کارسرکار میں مداخلت کی ۔