ایم ڈی واسا کا واٹر سپلائی لائن پھٹنے کا نوٹس فوری مرمتی کام شروع کر نے ‘ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کاحکم

ایم ڈی واسا کا واٹر سپلائی لائن پھٹنے کا نوٹس فوری مرمتی کام شروع کر نے ‘ ...

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے خانیوال روڈ سیال ہوٹل کے بالمقابل واٹر سپلائی کی 12 انچ کی لائن پھٹنے کا نوٹس لے لیا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی آصف جاوید کو پھٹنے والی لائن کی فوری طور پر (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

مرمت کا کام شروع کر نے اور اہم شاہراہ سے نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر آصف جاوید کی طرف سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ بدھ کے روز شام 5 بجے خانیوال روڈ سیال ہوشل کے بالمقابل واٹر سپلائی کی 12 انچ کی لائن پھٹنے کا واقعہ رونما ہوتے ہی نکاسی آب کیلئے ٹیم اور مشینری کو موقع پر بھیج دیا گیاتھا اور نکاسی آب کے حوالے سے صورتحال کو کنٹرول کر نے کے بعد ٹریفک کو معمول کے مطابق چالو کر دیا گیا ہے جبکہ لائن کی مرمت کا کام ھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -