مدارس کا ہر حال میں تحفظ کریں گے‘ مفتی حبیب الرحمن درخواستی
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کو سامراجی قوتوں نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑرکھاہے اسوہ رسول ﷺ اوراسلامی انقلاب کا ذریعہ ہی غلامی سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا عالمی استعماری قوتوں کاہدف صرف مدارس ہیں اور وہ اپنے ورلڈ آرڈرکی کامیابی کیلئے مدارس(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کو مٹانے کے درپے ہے مگرہم ہرحا ل میں مدارس کا تحفظ کریں گے ۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ پیر سیف الرحمن درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن وسنت پر عمل کرنے سے زندگی میں انقلاب آسکتاہے اورپوری دنیاپر مسلمانوں کیلئے فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پورکے امیرقاری عتیق الرحمن ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماراپیاراملک پاکستان اسلام کلمہ کی بنیادپرطویل جدوجہداورلاکھوں قربانیوں کے عوض معرض وجودمیں آیالیکن آج 67سال گزرگئے ہیں اس ملک میں قرآن وسنت کا عادلانہ نظام رائج نہ ہوسکا ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام (س) ضلع راجن پور کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنسوں جامع مسجدفاروقی کوٹلہ مغلان ،جامع مسجدمکان والی نوشہرہ غربی، مدرسہ عمربن خطاب اڈاچراغ شاہ ، جامع سیدناابوایوب انصاری فاضل پور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان وفاق المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنویئنر مولاناعبدالصمددرخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکیلئے قائدجمعیت مولاناسمیع الحق قائدپنجاب مفتی حبیب الرحمن درخواستی جیسے علماء حق کی سرپرستی وقیادت میں برسرپیکار ہیں کانفرنسوں سے جامع شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ مولانارحمت الرحمن درخواستی ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحیٰ عابد، مولاناحبیب الرحمن ہزاروی مفتی محمدمشتاق، مولاناسیدتوقیرشاہ، قاری محمدسعید ، حاجی خادم حسین قریشی، مولاناعبداللہ مستوئی ، مولانااسلم بھٹی، مولاناعبدالشکورڈاہر، مولاناعبدالجبار، قاری عبدالسمیع نے بھی خطاب کیا۔
درخواستی