نئے آرمی چیف ملکی سالمیت کیلئے کلیدی کرداراداکرینگے،نسیم انجم
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری وزیر اعظم پا کستان کا احسن اقدام ہے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سالمیت جمہوریت کے استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک میں امن و امان اور خاص طور پر کراچی میں امن کے لیے سابق چیف آف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے مشن کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما نسیم انجم لون امید وار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ LA-35جموں 6نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک میں امن و امان اور بھارتی جارحیت کے خلاف جانوں کے نذرانے پیش کرنے افواج پاکستان کے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں وسیم انجم لون نے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ با صلاحیت اور عظیم جرنیل ہیں وہ ملکی معاملات کو اچھی طرح جانتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف بھارت کو بھر پور جواب دیں گے بلکہ کنٹرول لائن پر متاثرین کی بحالی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کریں گے ہم جنرل راحیل شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں جمہوریت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ نسیم انجم لون نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں بہت جلد آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا ۔